باغ اور پونچھ کے سنگم پر موجود معروف سیاحتی و تفریحی مقام تولی پیر حکومتی عدم توجہ و محکمہ سیاحت کی غفلت و لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گیا

94

رپورٹ :سید عمران حمید گیلانی
باغ اور پونچھ کے سنگم پر موجود معروف سیاحتی و تفریحی مقام تولی پیر حکومتی عدم توجہ و محکمہ سیاحت کی غفلت و لاپروائی کی بھینٹ چڑھ گیا جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر واش رومز میں ناقص صفائی کا انتظام.پینے کے صاف پانی و سکیورٹی و رہائش کی عدم فراہمی جیسے مسائل سے تنگ آکر سیاحوں نے منہ موڑنا شروع کر دیا .

ریاستی حکومت کے سیاحت فروغ کے دعوئے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے جبکہ محکمہ سیاحت کی ناقص کارکردگی نے تولی پیر جیسے قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی سپاٹ کا حسن بھی گہنانے لگ.ا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تین اضلاع پونچھ.باغ اور حویلی کے سنگم پر موجود پونچھ ڈویژن کا اہم سیاحتی تفریحی و صحت افزاء مقام تولی پیر حکومتی عدم توجہی.محکمہ سیاحت کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے سیاحوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا.

 

آزاد کشمیر و پاکستان بھر سےآنے والے سیاح تولی پیر پر ناقص انتظامات دیکھ کر مایوس لوٹنے لگے. جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جانوروں کا فضلہ ،گندگی سے اٹے واش رومز سیاحوں کا منہ چڑھانے لگے پینے کیلئے صاف پانی و رہائش کیلئے معقول انتظام نہ ہونے سے سیاح مایوس لوٹنے لگے .آزاد کشمیر ٹوریسٹ پولیس کا دور دور تک کوئی نشان نہیں. محکمہ سیاحت کی طرف سے لگائے گئے جھولےٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں.

مختلف مقامات پر لگے ڈسٹبن چوری کر لئے گے زیارت تک سابقہ دور میں بنایا گیا واکنگ ٹریک بھی کھنڈر بن گیا .آزاد کشمیر میں ٹورازم کو فروغ دینے کی دعویدار حکومت ،محکمہ سیاحت و انتظامیہ صحت افزا مقام تولی پیر سمیت دیگر سیاحتی مقامات لسڈنہ،نیل فیری،گنگا چوٹی،حاجی پیر مانجھی شہید،بنجوسہ پر خصوصی توجہ دے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے، انتظامیہ و محکمہ سیاحت کو سیاحوں کی خدمت و دیکھ بھال کیلئے متحرک کیا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ دینے میں مدد مل سکے حکومت آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے بیروز گار پڑھے لکھے نوجوانوں کو آسان شرائط پر سرمایہ کاری و سیاحت کے فروغ کیلئے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں