ممبئی: بھارتی انتہاپسند لیڈر راج ٹھاکرے کی تنظیم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی وڈ فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ مہاراشٹرا نیونرمن سیوا کے جنرل سیکرٹری امیا کھوپر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کی تنظیم کا یہ موقف ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کا کوئی حصہ نہیں ہونا چاہئے۔
पाकिस्तानी नागरिकाला भारतीय चित्रपटसृष्टीत कोणतंही स्थान असता कामा नये, या आमच्या भूमिकेवर आम्ही ठाम आहोत. सीमा हैदर ही पाकिस्तानी महिला सध्या भारतात आहे. ती ISI एजंट आहे अशा बातम्याही पसरल्या होत्या. आमच्या इंडस्ट्रीमधील काही उपटसुंभ प्रसिद्धीसाठी त्याच सीमा हैदरला अभिनेत्री…
— Ameya Khopkar (@MNSAmeyaKhopkar) August 12, 2023
انہوں نے لکھا کہ سیما حیدر پاکستانی خاتون ہے اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ خفیہ ایجنٹ ہے، ہمارے کچھ پروڈیوسر اسے اداکارہ بنانا چاہتے ہیں اور انہیں شرم آنی چاہئے۔امیا کھوپر نے مزید لکھا کہ ہم عوامی طور پر انتباہ جاری کررہے ہیں کہ اسے فلم بنانے سے رکنا چاہئے ورنہ وہ ہمارے جوابی حملے کیلئے تیار رہے۔واضح رہے کہ سیما حیدر اپنی ڈیبیو فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے انڈین فلمساز امت جانی بنارہے ہیں۔