بیانیہ کی جنگ میں بھارت کو شکست،فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ

44

تلاش/سید خالد گردیزی
پہلگام واقعہ کو لیکر تحقیقات کی بجائے پاکستان پر چڑھائی کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم ڈھانے کے لئے بنایا گیا بیانیہ پٹ جانے کے بعد حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ اطلاعاتی محاذ پر بھی بھارت کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی 7 سے 10 مئی 2025 کے درمیان جاری کردہ 48 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے منظم طور پر جعلی خبروں کی اشاعت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بھارتی میڈیا نے متعدد جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کیے جن میں شامل ہیں کہ

بھارتی وزارت خارجہ نے 2007 کی عراق کی فوٹیج کو پلوامہ حملے سے جوڑا گیا۔

2021 کی اسرائیلی آئرن ڈوم کی ویڈیوز کو بھارتی دفاعی نظام کے طور پر پیش کیا گیا۔

پاکستانی وزیراعظم کی ڈیپ فیک ویڈیو میں ہار تسلیم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔

پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری کی جھوٹی خبریں چلیں۔

منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے۔

پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا.

انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں۔

بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔

دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعداد و شمار سے متعلق جعلی سکرین شاٹس زیر گردش رہے۔

زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی۔

سرگودھا ائیر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہے۔

انڈیا ٹوڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں۔

بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پراپیگنڈہ استعمال ہوئیں۔

یہ تمام اقدامات بھارتی حکومت کی سرپرستی میں میڈیا کی جانب سے ایک منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ تھے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانیے کو فروغ دینا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی متاثر ہوئی ہے۔ سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی کریڈبیلیٹی تقریباً صفر ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں بھارت کی معلوماتی جنگی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ اس بات کی غماز ہے کہ بیانیہ کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو چھپانے کی کوششیں بالآخر بے نقاب ہو گئی ہیں اور دنیا نے بھارت کی اس معلوماتی جنگی حکمت عملی کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس منظم پروپیگنڈہ مہم کا نوٹس لے اور معلوماتی جنگ کے اس نئے محاذ پر بھی شفافیت اور سچائی کو فروغ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں