بیجنگ: ایک صدی سے زیادہ عرصے سے انسان کم وقت میں طویل فاصلہ طے کرنے کے لیے فضائی طیاروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں چین کے ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کارپوریشن کے سائنس دانوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک تجربے میں ایک ایسی برق رفتار ٹرین کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے جو مسافر طیارے کے مقابلے میں دگنی رفتار سے چل سکتی ہے۔ایک چھوٹے سے ٹریک پر آزمائی جانے والی ’ٹی-فلائٹ‘ نامی اس ٹرین نے 623 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے سفر کیا۔ اس ٹرین کی رفتار جاپان میں چلنے والی دنیا کی سب سے تیز ترین ٹرین ایم ایل ایکس 01 میگلیو (581 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے بھی زیادہ ہے۔
بیجنگ:مسافر طیارے سے زیادہ تیز چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
77