تنظیم تاجران آزاد جموں وکشمیر نے حکومت آزادکشمیر سے عوام کو پروڈکشن کاسٹ پر بجلی فراہمی اور بے جا ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

44

باغ(سٹیٹ ویوز)تنظیم تاجران آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار عبدالرزاق خان ، پونچھ ڈویژن کے صدر حافظ طارق ، سیکرٹری جنرل سردار وسیم خورشید، چئیرمین سردار ارشاد، ترجمان راجہ رفاقت حسین، چچاالطاف ، راجہ عطاء محمد، شاہدخورشید، سید مظہر شاہ ، راجہ زاہدخان۔ ملک حفیظ اور دیگر نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو پروڈیکشن کاسٹ پر بجلی فراہم کرے اور بے جا ٹیکسز کا خاتمہ کرے۔

آزادکشمیر میں آٹے کی سبسڈی کو بحال رکھتے ہوئے آٹے کی ایلوکیشن میں اضافہ کرے، آزادکشمیر میں طوفان پراپرٹی ٹیکسز سمجھ سے بالاتر ہیں ، پاکستان اور دنیا بھر میں اس طرح کے ٹیکسز کی کہیں مثال نہیں ملتی،پراپرٹی کی خریدوفروخت پر 35 فیصد ٹیکسز عوام پر ظلم ہے .

اس کی کوئی جسٹیفکیشن نہیں بنتی ، جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، ہم ان ٹیکسز پر لیگل ایڈوائزری ٹیم سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آزادکشمیر میں مہنگائی سے تاجر طبقہ مشکلات کا شکار ہے .

جس کیلئے حکومت بلاسود قرضے فراہم کرے تاکہ تاجر طبقہ پاؤں پر کھڑا ہو اور معیشت میں بہتری آسکے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تاجر سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں حکومت ان کے بنیادی مسائل کا حل نکالے، انہوں نے کہاکہ حکومت چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کو تسلیم کرے اور مطالبات کو پورا کرے۔

اس موقع پر یہ طے پایا کہ 29 اکتوبر کو پلندری کے مقام پر ریاست تاجرکنونشن کا انعقاد کیاجائے گا،جہاں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔قبل ازیں سردار عبدالرزاق خان کی قیادت میں وفد نے حافظ طارق محمود کو باغ کا بلامقابلہ صدر ، راجہ اعجاز خان کو چئیرمین، عثمان منصور کو سیکرٹری جنرل اور جملہ عہدیداران ناصر اسلم ، سید ذوالفقار کاظمی، چوہدری عابد، راجہ سعید، وقاربٹ، عمران مانی، صابر شبیر، سید وسیم۔ شیخ صابر، جاوید عباسی ، خواجہ شبیر، منصف کھٹانہ اعر دیگر کو مبارکباد دی، گلدستہ پیش کیااور ہار پہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں