تھوراڑ (نمائندہ خصوصی عابد شفاعت سے)تھوراڑ عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر طلباء کا بھرپور مظاہرہ . تھوراڑ شدید بارش کے باوجود سینکڑوں طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ .طلبہ رہنماؤں سعد انور ۔عمر اصغر ولید ناصر ۔ نعمان نذیر ۔سعد افتخار ۔کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب . اس موقر پر نام نہاد حکمران اشرفیہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مطالبات کے حصول تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی.
مقررین نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیااور عوام سے سو فیصد بجلی بلات بائیکاٹ کا مطالبہ کیا.طلباءرہنماؤں کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ طلبہ یونین کی بخالی تیس سال سے عائد پابندی فوری ختم کی جائے .اسیران کی غیر مشروط رہائی بوگس مقدمات کا خاتمہ فری تعلیم تمام تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے. حکمران اشرفیہ آفیسر شاہی کی مراعات کا خاتمہ کیا جائے.