ایل او سی بھارتی فائرنگ ، زخمی و جاں بحق ہونے والوں‌کی تفضیلات سامنے آگئیں

153

تیتری نوٹ میں بھارتی افواج کی نہتے لوگوں پر فائرنگ سے دو شخص جاں بحق . جان کی بازی ہارنے والوں میں چوہدری قاسم اور عبید قیوم عمر 21سال شامل ہیں ۔جبکہ ایک نوجوان زخمی ہے۔ تفضیلات کے مطابق جب انڈین آرمی کی جانب سے فائرنگ کی گئی تو اس وقت یہ لوگ اپنے مال مویشیوں کو چرا رہے تھے۔ مقامی زرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد مقامی آبادی کو ڈیڑھ گھنٹہ تک انھیں اُٹھانے کے لیے نیچے جانے کی اجازت نہیں ملی۔

تیتری نوٹ کے رہائشی (ص) کے مطابق ممکن ہیکہ اگر ہم ان کو بروقت ریسکیو کر لیتے تو عبید کی جان بچائی جا سکتی تھی جسکے پیٹ میں گولیاں لگی تھیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق تیتری نوٹ میں صحت کی بھی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں اور نا ہی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس موجود تھی۔ جس کے باعث مقامی آبادی نے زخمیوں کو شہہ زور گاڑی پر ڈال کے ہجیرہ ہپستال منتقل کیا ۔ابھی تک کسی بھی انتظامی سطح سے اس واقعہ پر کوئی ریلیز یا موقف جاری نہیں کیا گیا ۔
اس وقت علاقے کی فضا انتہائی سوگوار بتائی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں