راولپنڈی (سٹیٹ ویوز) جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی عزم جمہوریت کنونشن کا انعقاد راولپنڈی میں کیا گیا ، پارٹی کی دو سالہ کارکردگی پیش کیے جانے کے علاوہ انٹراپارٹی الیکشن منعقد کیے گئے، نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو چئیرپرسن، عائشہ مصطفی سیکرٹری جنرل اور چوہدری عبدالرشید کو چیف آرگنائزر منتخب کر لیا گیا، پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے دو سال مکمل ہونے پر سالانا کنونشن سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی سابق جسٹس ریٹائرڈ مظفر علی سپریم اپیلانٹ کورٹ گلگت بلتستان اور پروگرام کی صدارت ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے کی۔
عزم جمہوریت کنونشن میں بڑی تعداد میں خواتین ، وکلا اور آزاد کشمیر بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ چیر پر سن جموں کشمیر ڈیمو کر یٹک ڈیموکریٹک پارٹی کے علاؤہ چوھدری محمد رشید نو منتخب چیف آرگنائزر ، اور تمام اضلاع سے پارٹی راہنماؤں طارق جاوید چوھدری رنما جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی مظفرآبادسے فتخار احمد خان جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی راولاکوٹ سےسید لطیف حسین جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی باغ سے چوھدری تنویر حسین جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کوٹلی سےناصر محمود جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی بھمبھر ریاض انجم جموں کشمیر پ ڈیموکریٹک پارٹی میر پور سے اپنے اپنے اضلاع سے پارٹی کارکنان کی قیادت کرتے ہوے شرکت و نمایندگی کی جموں کشمیر ڈیموکریٹک سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے چیرمین عابد بشیر اور سیکریٹری جبران حمید کی قیادت میں شرکت کی اس کے علاؤہ مبصرین خواتین کی کثیر تعداد بھی کنونشن میں نمایاں تھی محترمہ نبیلاء ارشاد س دیگر مقر دین نے ملکی بین لاقوامی سیاست پر تفصیلی تقاریر کی نو منتحب چیئرپرسن نبیلہ ارشاد نے کہا کہ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی سیاسی رواداری اور جمہوری سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے آئین و قانون کی بالادستی ، اداروں کے استحکام اور معاشرے میں عدل وانصاف کے اصولوں کی بنیاد پر معرض وجود آئی ۔ جسکا مق
صد موروثی سیاست کو مسترد کر نے میرٹ کی پامالی کرنے اور عوامی حقوق کو پامال کرنے والوں کے خلاف عوام کا تحفظ کرنا ہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ تھا جو کہ اب اقتدار کی ریس کیمپ بن گیا پارلیمان کے اندر اقربا پروری اور ممبران اسمبلی کی مراعات کے بل پاس ہو رہے ہیں اور عوام روٹی ،پانی بجلی سے محروم ہے اور ملازمین انسانی جمھوری حقوق پر ڈاکے ڈالنے اور ان کی مراعات ایک طرف ان کو ملازمت سے نکال کر اپنے کلب ممبران کی مفادات کا دہڑا دہڑ تحفظ کیا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندستان کے خلاف پچہتر سال سے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف اب پاکستان میں فاشسٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔
ہم یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب تک عوام کو انکا حق رائے دبایا جائے گا کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک عدل و انصاف نہیں یہ نظام عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتا اور جا نظام کو عوام مسترد کر دے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا اور نقصان ملک و قوم کا ہوتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نے انتہائی کم مدت میں اپنا مقام بنایا اور عوام میں جگہ بنائی، مقررہن نے کہا کہ صاف شیفا ف نظریے کے ساتھ سیاسی جدوجہد کے عمل کو آگے بڑھانے پر ہم ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پارٹی میں نےء شا مل ہو نے والوں کا بھی استقبال کیا گیا تمام اضلاع میں پارٹی منظم کرنے کے لیے عزم جمہوریت کنونشن میں ایکشن پلان ترتیب دینا اس کنونشن کو منفرد بناتی ہے