عباسپور(ریاض خواجہ سے)وزیراعظم ازاد کشمیر چوہری انوار الحق اور جی او سی مری کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ برگیڈیئر محمد فرید نے ایل او سی کے قریب ترین ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل عباسپور کا دورہ کیا۔
ان کے ہمراہ ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر نعیم الزمان اور اے ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سلیم بھی تھے۔میڈیکل سپرٹینڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر لیاقت محمود نےٹی ایچ کیو ہاسپٹل عباسپور کے ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکل سٹاف کے ھمراہ معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیاس.
یکرٹری ہیلتھ برگیڈیئر فرید نے ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل عباسپور کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہاسپٹل عباسپور کے جملہ سٹاف نے فائرنگ کے دوران بہترین خدمات سر انجام دی ہیں زخمیوں کو فائرنگ کے دوران زیرو لائن سے لے کے آتے رہے.
اس پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہاسپٹل عباس پور ڈاکٹر لیاقت محمود اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ڈاکٹر لیاقت محمود نے سیکرٹری صاحب کوھاسپیٹل کی انتہائی اہم ضروریات کے بارہ میں بریفنگ دی۔ ایل او سی کے قریب ہونے والے شہداء اور زخمیوں کی تفصیل بھی فراہم کی گئی.
ٹی ایچ کیو ہاسپٹل عباس پور کے مسائل سے بھی اگاہ کیا گیا سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ عباسپور کے ہاسپٹل کو فنکشنل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی انہوں نے ھسپتال کی ضروری مشینری کے لئے یہاں ہی سے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر فوری حل کیا جائیگا .
تاکہ کس بھی ایمرجنسی اور ھنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلۓ ھسپتال مریضوں کو صحت کی سہولیات بہم پہنچا سکے سیکرٹری ہیلتھ سے انجمنِ تاجران کے صدر سردار محمد حیات خان نے بھی ملاقات کی اور ھسپتال کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انکے فوری احکامات پر انکا شکریہ ادا کیا.