دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں‌بھاگسر کےنوجوانوں‌ کا کارنامہ ، اپنی مدد آپ کے تحت 25 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک کی تکمیل آخری مراحل میں‌داخل

98

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،سٹیٹ ویوز)تحصیل دھیر کوٹ کے نواحی گاؤں بھاگسر کے نوجوانوں‌کا کارنامہ .اپنی مدد آپ کے تحت اڑھائی کلومیٹرکچی سڑک نیم پختہ کر دی.دوبئی میں‌مقیم بھاگسر سے سیاسی اور سماجی طور پر متحرک نوجوان راجہ وسیم کا سٹیٹ ویوز کو بتانا تھا کہ یہ سڑک جو کئی دہائیوں‌ سے اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کو ہر الیکشن میں‌ مقامی حلقے کی سیاسی قیادت اور موجودہ ایم ایل اے کی طرف سے پپختہ کرنے کےاعلانات بھی سامنے آتے رہے لیکن عملی طور پر کسی اعلان پر عمل نا ہو سکا .

جس کے باعث بھاگسر کے نوجوانوں نے جھوٹے وعدوں سے تنگ آکر اس سڑک کو خود ہی پختہ کرنے کا فیصلہ کیا .

تفضیلات کے مطابق اڑھائی کلومیٹر روڑ کی تکمیل کے لیے پچیس لاکھ کی ضرورت تھی جو مقامی سطح اور دیار غیر میں‌مقیم نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ابھی تک 18 لاکھ جمع کر لیے ہیں‌اور مزید رقم بھی جلد جمع ہو جائے گی ،اس حوالے سے راجہ وسیم کا مزید کہنا تھا کہ اب کچھ ہی دنوں کی بات ہے جب گاؤں کے بچے ،بوڑھے اور خواتین ایک پر سکون سفر سے مستفید ہو سکیں گے .

راجہ وسیم نے مقامی اور دیار غیر میں مقیم نوجوانوں‌ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ جہاں‌ہم سب کی ضرورت تھا وہیں‌پر جس جس نے بھی اس کی تکمیل میں‌حصہ ڈالا ہے ان سب کے لیے یہ صدقہ جاریہ بھی ہے اور آئندہ بھی وہ گاؤں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کمربستہ رہیں‌گے.
یاد رہے یہ سٹرک بھاگسر قبرستان سے بذریّعہ چورا مرکزی شاہراہ کو لنک کررہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں