مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) راجہ امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ چارج سنبھال لیا۔ وہ پہلے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں جو پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ماس کیمونیکشن ہیں۔وہ MCMCکورس کے علاوہ میڈیا مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.راجہ امجد حسین منہاس رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر زمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
راجہ امجد حسین منہاس نیوز کے شعبے میں خاص مہارت رکھتے ہیں مینجمنٹ سکلز،سوشل میڈیا ہینڈلنگ اور ادارہ جاتی رحجان سازی ان کا طرہ امتیاز ہے۔میڈیا کے بدلتے ہوے رحجانات پر ورکشاپس میں شرکت کے علاؤہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز سے مڈ کیریر مینجمن کورس کے حامل بہترین آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔محکمہ اطلاعات کے آفیسران نے راجہ امجد منہاس کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.راجہ امجد حسین منہاس کا بطور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کے سلسلے میں مختصر دعائیہ تقریب پی آئی ڈی آڈیٹوریم میں ہوئی۔
تقریب سے ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض انفارمیشن آفیسر راجہ سہیل خان نے انجام دئیے۔تقریب میں محکمے کے آفیسران و اہلکاران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام آفیسران و اہلکاران کمر کس لیں ہم نے کام کے ذریعے خود کو دوسروں سے ممتاز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا کام دوسرے محکموں سے مختلف ہے چونکہ ہمارا کام معلومات اور خبروں کی فراہمی ہے اس لئے ہماری چوبیس گھنٹے ہی ڈیوٹی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب خان کہ ہدایات کے مطابق محکمہ کی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔صحافی برادری کے ساتھ ہمارا لیزان بہترین رہے گا انشائاللہ محکمے کو مزید ترقی دینگے۔اس موقع پر راجہ امجد حسین منہاس کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔