راولاکوٹ: چک بازار کے قریب کوسٹر حادثے میں 34 افراد زخمی ، سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل ، کمشنر نے حادثہ انکوائری کا حکم دیدیا

143

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز، بیورورپورٹ)لاہور سے براستہ راولاکوٹ فارورڈ کہوٹہ جاتے ہوے مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 34 افراد زخمی ہو گئے،33 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ اور ایک زخمی کو راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا. کمشنر پونچھ ڈویثرن چوہدری محمد فرید نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس کو انتظامی ذمہ داران کو فوری ہدایت کر دی جبکہ تمام زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام انتظامات کا بھی خود جائزہ لے رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں چک بازار کے علاقے برمنگ موڑ میں گاڑی پھسل کر کھیت میں جا گری، حادثہ صبح سویرے پیش آیا، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکال کر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، پولیس ذرائع کے مطابق یہ افراد زیر علاج ہیں۔محمد انور ولد سیف ادین قوم خواجہ عمر 30 سال ساکنہ کالا مولہ ، محمد شاہد ولد محمد صدیق قوم گجر عمر 24 سال ساکن ممتاز،آباد فارورڈ کہوٹہ، سپاہی طاہر ولد عبدل حمید ساکن کالا مولا عمر 25 سال ، خدیجہ دختر ساجد قوم چوہان عمر 7 سال ساکن سیڑیاں فارورڈ کہوٹہ، خادم حسین ولد شاہ محمد خان عمر 40 سال ساکن خورشید آباد ، عدناں فرید ولد محمد فرید قوم قریشی عمر 22 سال ساکن کلساں ، اویس ولد ساجد عمر 2 سال قوم چوہاں ساکں فارورڈ کہوٹہ زخمی میں،

سبیل ولد سید احمد قوم گجر عمر 16 سال ساکن برنگ بن ، عبید ولد خالد قوم چوہاں ساکن سیڑیاں عمر 13 سال ، شوکتد عطا اللہ قوم خواجہ عمر 32 سال ساکن بساہاں شریف، عبد الخناں ولد عدنان قوم بٹ ساکں فارورڈ کہوٹہ عمر 10 سال شدید زخمی ، بابر ندیم ولد خادم حسین قوم گجر عمر 33 سال ساکن برنط بن، یاسر اقبال ولد غلام محمد قوم گجر عمر 30 سال ساکن برنگ بن ، سیاب ولد خالد قوم چوہان عمر 19 سال ساکن سیڑیاں، لبنیٰ خالد دختر خالد عمر 19 سال ساکن سیڑیاں ، نادیہ زوجہ عدنان قوم بٹ عمر 35 سال ساکن دیگوار ،عابد خاتون زوجہ طاہر حمید عمر 28 سال فارورڈ کہوٹہ ، فلک دختر طاہر حمید عمر 5 سال فارورڈ کہوٹہ، نور فاطمہ دختر طاہر حمیدعمر 3 سال ساکن فارورڈ کہوٹہ زخمی ہیں،

عریشا دختر عدنان حفیظ قوم بٹ عمر 6 سال فارورڈ کہوٹہ سفیہ بیگم ذوجہ خالد عمر 45 سال قوم چوہان ساکن سیڑیاں، عظمی خالد دختر خالد عمر 23 سال فارورڈ کہوٹہ ، مصطفی ولد مدثر عمر 6 سال قوم بٹ ساکن دیگوار ، نائلہ زوجہ مدثر عمر 38 قوم بٹ ساکن دیگوار، قدسیہ دختر مدثر عمر 8 ماہ قوم بٹ ساکن دیگوار ، ثوبیہ دختر محمد امیں عمر 20 سال قوم مغل ساکن ہوتر فارورڈ کہوٹہ، عثمان ولد تاج قوم گجر عمر 19 سال ساکن برنگ بن فارورڈ کہوٹہ، حسنیں گیلانی ولد نعمت شاہ عمر 18 سال ساکں بساہاں شریف ، طاہر امیں ولد محمد امین عمر 17 سال قوم مغل ساکن ہوتر، زکی بٹ ولد سیف دین قوم بٹ عمر 24 سال ساکن دیگوار، صدیق بٹ ولد کریم قوم بٹ عمر 68 سال ساکن دیگوار ، عابد اقبال ولد اقبال عمر 40 سال قوم میر ساکن دیگوار، محمد طارق ولد فتح محمد قوم گجر ساکن برنگ ، فیاض ولد بشیر عمر 35 سال قوم گجر ساکن پلندری سدھنوتی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں