ریڈ فاونڈیشن سکول نڑھ ناڑاکوٹ کے زیرِ اہتمام نعتیہ اور تقریری مقابلہ کا انعقاد

35

ریڈ فاونڈیشن نڑھ ناڑاکوٹ کے زیرِ اہتمام نعتیہ اور تقریری مقابلہ کا انعقاد ، مہمانِ خصوصی پیرسید عبدالجبار شاہ سوہاوی ،راجہ مہتاب اشرف مرکزی نائب صدر PFUJپرنسپل کالج آف ایجوکیشن باغ مصنف احمد منظور,لوکل کونسلر لوئر ریالہ وارڈ نسیم عباسی, پرنسپل ریڈ فاٶنڈیشن سکول ریالہ عاطف افتخار نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں امیر جماعتِ اسلامی یونین کونسل مکھیالہ یاسر اقبال , نوجوان لیکچرار حمزہ محمود عباسی ۔پرنسپل ادارہ عبدالقدوس خان ، پرنسپل ریڈ فاونڈیشن جلہری ضیا ٕ الرحمٰن ، پرنسپل ریڈ فاونڈیشن اپرکوٹ صبار عباسی ، صدرِ معلم گورنمنٹ مڈل سکول اشفاق عباسی ، وقاص سلیم ، مشتاق عباسی و دیگر نے شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جبکہ نعتیہ مقابلے کے چیف عدنان غریقی تھے اور ان کے ساتھ دیگر ججز میں ثاقب شفیق عباسی اور میڈم ازرٰی عارف تھے ۔ تقریری مقابلے کے چیف جج منظور احمد منظور صاحب اور حمزہ محمود عباسی، اور میڈم ازرٰی نے ججمنٹ کے فراٸض سر انجام دیے۔ مقابلے میں 15 سے زاٸد سکولز نے شمولیت کی۔نیی نسل میں شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مقابلہ جات کا رجحان بہت اہم ہے ، ہم اس وقت تک دنیا کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے جب تک مختلف شعبوں میں آگے نہیں بڑھتی ، بچوں کو مختلف پروگرامات میں شامل کرنے اور ان کی تیاری کرانا اس لیے ضروری ہے کہ بچے ہر طرح کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں ۔ان خیالات کا اظہار ریڈ فاؤنڈیشن نڑ ناڑاکوٹ کے زیر اہتمام نعتیہ اور تقریری مقابلہ کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید عبدالجبار شاہ ، PFUG کے نائب صدر راجہ مہتاب اشرف ، پرنسپل کالج آف ایجوکیشن باغ منظور احمد و دیگر نے کیا ۔

اس موقع پہ خطاب کرتے ہوٸے راجہ مہتاب اشرف نے کہا کہ ریڈ فاونڈیشن نڑ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی سرگرمیاں لاٸقِ تحسین ہیں۔ نعتیہ اور تقریری مقابلہ عشقِ مُحَمَّد ﷺ کے ساتھ والہانہ اظہارِ محبت ہے۔ اس موقع پہ ریڈ فاونڈیشن سکول نڑ نے تقریری مقابلے سے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ سکول سینگڑا اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ علاوہ ازیں اس پروگرام گورنمنٹ پراٸمری سکول نڑھ، ریڈ فاونڈیشن سکول اپرکوٹ، دی نالج سکول ریالہ، گورنمنٹ گرلز سکول لوٸیر ریالہ، NEF سکول بگلہ، ریڈ فاونڈیشن سکول جلہری، گورنمنٹ سکول ہاڑی کھیتر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پہ لوکل کونسلر لوٸر ریالہ وارڈ نسیم عباسی اور منظور احمد منظور نے ریڈ فاونڈیشن نڑھ ناڑاکوٹ کے طلبہ کی تعلیم کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کو بھرپور سراہا۔ اور بچوں کی حوصلہ افزاٸی کی۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں بچوں نے فوڈ گالا اور پیٹنگ کی۔ جس پہ شرکإ تقریب نے اس دلچسپ سرگرمی کو سراہا اور ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

اس کے علاوہ تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے عاطف افتخار رہنما جماعتِ اسلامی غربی باغ اور امیر جماعتِ اسلامی یونین کونسل مکھیالہ یاسر اقبال عباسی نے کہا ہے کہ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنا ان کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتا ہے۔سٹیج سیکریٹری کے فراٸض ضیا ٕ الرحمٰن عباسی پرنپسل ریڈ فاونڈیش جلہری سکول نے سر انجام دیے۔

جبکہ اس ایونٹ کے منتظمین میں صبار احمد عباسی اور فصیح عباسی پرنسپل ریڈ فاونڈیشن سکول تنیلاں شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے ایسی تقریبات کو خوش آئند کرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں بچے ، معیاری تعلیمی ادارے اور اساتذہ شریک ہوئے ہیں ، اس سے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بڑا فاہدہ پہنچے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں