مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز )آزاد کشمیر جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر عاقب جاوید جونئیر آل پاکستان چیمپیئن شپ 24-2023 کے لیے سلیکٹ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے گاوں نوگراں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابھرتے ہوئے بیٹر عاقب جاوید جونئیر کی۔
ٹورنیڈو سپورٹس کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے آل پاکستان کرکٹ چیمپئن شپ میں بطور نائب کپتان سلیکشن ہو گئی ہے۔اکیڈمی 21 اکتوبر سے اپنے دورے کا آغاز کرے گی. جس میںوہ کے پی کے، کشمیر اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔اس دورے کے دوران ٹیم مختلف ٹیموں سے میچ بھی کھیلے گی۔عاقب جاوید جونئیر کی سلیکشن سے عوام علاقہ کافی پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کی محنت کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں اور امید ہے کہ اپنی محنت کو جاری رکھتے ہوئے وہ بہت جلد پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر کے دنیا بھر میں کشمیر کا نام روشن کریں گے۔