اسلام آباد (سٹاف رپوٹر ،سٹیٹ ویوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر،مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی میں صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد.صدر ریاست سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب و درجات بلندی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں صدر ریاست اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے درمیان ون آن ون طویل ملاقات ہوئی جس میں سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدارتی مشیر ہمراہ صدر ریاست سردار امتیاز خان بھی موجود تھے جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، سابق معاون خصوصی سردار احمد صغیر، سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی، سابق معاون خصوصی سردار یاسر مشتاق، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق کوآرڈینیٹر عمران یاسین، سابق کوآرڈینیٹر طاہر سلطان، حسان فہیم عباسی، میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ قمر الزمان سمیت دیگر شریک تھے