باغ(سٹیٹ ویوز)وزیر حکومت چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ سانحہ کار ساز کے شہداء نے جمہوریت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر کہ ایک تاریخ رقم کی ہے ۔اٹھارہ اکتوبر کے 180 شہداء کو ان کی بے مثال قربانی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.
یہ شہداء جمہوری تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا باغ سمیت پاکستان بھر سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے استقبال کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء جمہوری تاریخ میں اہم باب کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کار ساز آج بھی عوام کے دلوں میں ژندہ ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو آٹھارہ اکتوبر کو جس مکمل منشور اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان ائی تھی اس میں غربت نا انصافی اور بے روزگاری کا خاتمہ شامل ہونے کے ساتھ جمہوریت کی از سر نو تشکیل بھی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ناہمواریوں اور استحصال کے خلاف ہمیشہ جدوجھد کا راستہ اپنایا اور کبھی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا
شہداء کار ساز کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مضبوط اور مستحکم جمہوری ملک کے لیے سیاسی استحکام کی اہمیت کو سمجھا جائے گا