پلندری نالیاں (نکربانڈیاں) تحریک تحفظ حقوق لوئربیلٹ حلقہ بلوچ کے سنئیر کارکن صوبیدار ریٹائرڈ سلیم شاہین کا بہیمانہ قتل ایک عظیم سانحہ ہے۔ مقتول انتہائی ملنسار ، انسان دوست ، سیاسی اور سماجی بصیرت کے حامل تھے۔ ریڈفاونڈیشن سکول پلندری میں بطورِ وائس پرنسپل اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔ 4 جولائی 2023 شام 5 بجے سے لاپتہ تھے۔ تاہم 5 جولائی کو پرائمری سکول نمب پلندری سے لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول سلیم شاہین کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے ڈیڈبادی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
قتل کی اس سنگین اور دل سوز واردات سے علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔ علاقے میں خوف وہراس کی کیفیت ہے۔ ہر آنکھ اشک بار ہے۔ مقتول کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ، اس مشکل گھڑی میں مظلوم خاندان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں تاوقتیکہ مظلوم کو انصاف نہیں مل جاتا ۔ انتظامیہ اور پولیس سے پُرزور مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائےاور کڑی سزا دی جائے۔ بصورت دیگر علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ حقوق لوئربیلٹ حلقہ بلوچ کے جنرل سیکریٹری ملک اخترشہباز نے ایک بیان میں کیا