سماہنی آزادکشمیر:چار نوجوان ایک سال سے لیبیا میں قید انسانی سمگلر نے تیس تیس لاکھ بھی بٹور لیے

54

سماہنی(تحصیل رپورٹر)تحصیل سماہنی اور تحصیل چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان ایک سال سے لیبیا میں قید انسانی سمگلر نے تیس تیس لاکھ روپیہ لیا۔ نوجوانوں کو یورپ بھیجنے کا وعدہ کر کے لیبیا میں پھنسوایا گیا ۔ حکومت آزاد کشمیر ،وزرات خارجہ مدد کرے: لواحقین
تفصیلات کے مطابق تحصیل سماہنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہیل افضل اور تحصیل چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حمزہ شبیر ، معین اختر ولد خادم حسین ،راجا زاہد ساکن چڑہوئی ایک سال سے لیبیا میں قید ہیں ، لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلر نے نوجوانوں کو یورپ کے سبز باغ دکھا کر لیبیا میں گرفتار کروا دیا ہے. سمگلر نے نوجوانوں سے فی کس 30 30 لاکھ روپے وصول کر رکھے ہیں
لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ ایجنٹ ایک سال سے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ہمارے لڑکوں کے علاؤہ بھی متعدد نوجوان لیبیا کی جیلوں میں قید ہیں
لواحقین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزرات خارجہ سے اپیل کی ہے کہ قید نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں