شاہ غلام قادر کے دوبارہ پارٹی صدربننے پرمسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید تصور گردیزی نے اظہار تشکر منانے کا اعلان کر دیا

29

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید تصور گردیزی کا شاہ غلام قادر کا دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ مجہوئی میں مٹھائی تقسیم۔کل سے آزادکشمیر بھر میں لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کاشکریہ ادا کرنے اور شاہ غلام قادر کے دوبا رہ صدر بننے پر اظہار تشکر منائیں گے۔ باقاعدہ تقریبات کاآغاز دارالحکومت مظفرآباد سے شروع ہوگا.

جس میں قائدین کی بھرپور شرکت ہوگی۔ تمام لیگی رہنما اور کارکنان کل دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار مزار پر چادر چڑھائیں گے اور خصوصی دعا ہوگی۔صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سید تصور گردیزی نے قائدمسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز، سید نصیب اللہ گردیزی سمیت قیادت کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے عوامی امنگوں کے ترجمان کشمیریوں کی پہچان بے لوث مخلص قائد شاہ غلام قادر پراعتماد کیااور انہیں دوسری مرتبہ بلامقابلہ صدر مسلم لیگ ن منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر کی دوسری مرتبہ صدارت پر کشمیر کے دونوں اطراف خوشی کی لہر د وڑ گئی ہے۔ اور کشمیریوں کا اپنے محبوب قائد پر بے پناہ اعتماد ہے کہ آمدہ وزارت عظمیٰ ملنے پرشاہ غلام قادر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کرینگے اور آزادی کی نعمت سے نوازیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیگیوں سے اپیل ہے کہ وہ آزادکشمیر بھر میں شاہ غلام قادر کے صدر بننے پر نوافل اور اظہارتشکر کو یقینی بنائیں۔ ہم اس سلسلے میں کل 11بجے دارالحکومت مظفرآباد میں مزار سائیں سہیلی سرکار پر چادر حاضری کے بعد اظہار تشکر ریلیاں نکالیں۔ اور شاہ غلام قادر کے اعزاز میں جہلم ویلی مجہوئی میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں