اداکارہ ماہرہ خان کو گھڑ سواری کے دوران خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔ماہرہ خان نےانسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کا تجربہ شیئر کیا۔ویڈیو میں ماہرہ خان کو شمالی علاقہ جات میں بیٹے کے ہمراہ سیروتفریح کرتے اور گھڑ سواری کیلئے گھوڑے پر چڑھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ پہاڑوں سے مجھے ایک عجیب سا تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کہ وہ آپ سے بات کر رہے ہوں، جیسے بتا رہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور تک جا سکتے ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے جسے دیکھ کر ایمان کا احساس تازہ ہوجاتا ہے، جب تک آپ کے ارد گرد آپ سے محبت کرنے والے یا پھر جن سے آپ محبت کرتے ہیں وہ لوگ موجود ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا مشکل ہے ، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ گھڑ سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں لیکن وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد سے ان کی جان بچ گئی۔اداکار ہ نے مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔