بھمبر/دعورہ(سٹیٹ ویوز)ضلع بھمبر کی یونین کونسل دعورہ میں 2 نوجوان قتل ایک تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے رات 2 بجے دعورہ کے محلہ ہل کلوال میں محمد صدیق کے گھر گھسں کر قیصر نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر کےجواں سال احسان اور مقدس کو موت کے گھاٹ اتار دی.
ا جبکہ مرتضی صدیق کو شدید زخمی کر دیا ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پورٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جمعہ کے روز مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ریاستی میڈیا سے مقتول کے بھائی مدثر صدیق نے والد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل سے کوئی اعلانیہ ناراضگی نہیں تھی ڈیڑھ سال قبل قاتل قیصر کی بھتیجی میرے بھائی کو لے کر فرار ہو گئی تھی جسے برادری کی موجودگی میں چند گھنٹوں بعد واپس کر دی تھی اتنی بڑی دشمنی نہیں تھی رات کے دو بجے قاتل قیصر نے ہمارے گھر دیگر ساتھیوں وقار، علی شان، فاروق کے ہمراہ ہاندھا دھند فائرنگ کی میرے 3 بھائی گولیاں سے چھلنی ہو گئے قاتل قریبی بیلے میں فرار ہو گئے .
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ووٹر سپورٹر ہیں ان سے اپیل ہے ہماری دار رسی کی جائے ہم پر رحم کھایا جائے یاد رہے کہ بھمبر کی فضا سوگوار ہے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے بھمبر کے سنجیدہ مکاتب فکر نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے انصاف دلانے کی اپیل کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے