اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پیشرفت کا دسواں جائزہ اجلاس ہوا، ماہانہ کارکردگی،عدالتی عمل کو جدید بنانے اور کارکردگی بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
گزشتہ 3ماہ کے دوران 600 3 نئے کیس دائر ہوئے جبکہ383 5کیس نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی تعداد کم ہو کر 083،34رہ گئی۔چیف جسٹس نے مقدمات نمٹانے کی شرح اور بہتر کیس مینجمنٹ کو سراہا۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں اگلے30 دنوں کے اندر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2018 تک دائر ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر فکس کیا جائے گا تاکہ مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔دوسری جانب وکلا نے 27ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات نمٹانے کی رفتار کو غیرمتاثرکن قرار دیا ہے۔