عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں‌ گی؟تعداد سامنے آگئی

123

کراچی: عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سےحتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔دوسری جانب سرکاری ملازمین کو تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں