مریم نواز وزیر اعلٰی پنجاب

100

تحریر :جمیلہ خاتون
پنجاب میں جب بھی ن لیگ کی حکومت رہی ہے۔ہمیشہ ترقی ہوئی ۔میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان اور ایٹمی پاکستان کے خالق بھی اس صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے۔اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی اس صوبے کے وزیر اعلیٰ رہے۔اور مریم نے نواز اپنے والد محترم میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور میاں محمد شہباز شریف کی اس لگن کو لیکر آگے بڑھ رہی ہیں۔ پنجاب کو بطور وزیر اعلیٰ مریم نواز جس مقام پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی.

جس شعبہ میں بھی دیکھیں ۔محترمہ مریم نواز نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔اگر ہم آئی ٹی کے شعبہ کو دیکھیں.زراعت کو دیکھیں۔یا غریب بچیوں کی شادی یا دوسرے شعبوں کو دیکھیں ۔ہر طرف روشنی ہی روشنی نظر آتی ہے۔اور جو سب سے اہم بات ہے۔اور جس کی طرف توجہ دیکر ہم اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔محترمہ نے اس طرف بہت ہی زیادہ توجہ دی ہے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران عوامی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اجتماعات اور جلسوں میں خصوصی طور پر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ان کی ’سیاسی اصلاح‘ کی کوشش کر رہی ہے۔

کبھی وہ نوجوانوں کے لیے صوبہ پنجاب میں کوئی سکیم کا سنگ بنیاد یا افتتاح کر رہی ہے تو کبھی عوامی خطابات میں نوجوانوں کو مخاطب کر انھیں قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحرک کرنے کی کوشش کرتی ہے۔مریم نواز کے کاموں کی تعریف ان کے ناقدین بھی کرتے ہیں۔اور داد دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔میڈیا کے بڑے بڑے نام اور ناقدین اس وقت مریم نواز کے کام دیکھ کر حیران ہیں۔اور تعریف کررہے ہیں۔حالیہ دنوں میں سندھ کے عوام نے بھی یہ خواہش ظاہر کی ۔کہ مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہو۔یہ ساری تعریف کے پیچھے مریم نواز کا وہ کام ہے ۔

جو انہیں میاں محمد نواز شریف کے ویژن سے ملا ہے۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کی روشن روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا منصب سنبھالتے ہی عوامی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ انقلابی منصوبوں سمیت بڑے پراجیکٹس کا آغاز کر دیا . پنجاب کے عوام کیلئے ”رمضان نگہبان پیکیج“مسلم لیگ ن کا ایک قابل مستحسن و انقلابی اقدام ہے۔ اس میں کوئی دو آراء نہیں کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا ہے۔ انہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی رہنمائی بھی میسر ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کا دس سالہ دور اقتدار ایک روشن رول ماڈل کی صورت میں ان کے سامنے ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاستی وسائل پرسب سے زیادہ حق عوام کا ہوتا ہے۔ حکومت ان وسائل کوبطورامانت اپنے پاس رکھتی ہے اور انہیں شہریوں کی فلاح و بہبود اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے ہمکنار کرنے کے لئے انہوں نے 21 منزلہ آئی ٹی ٹاورتعمیر کرنے کا انقلابی قدم اٹھایا ہے۔۔وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان بازاروں، جیلوں اور ہسپتالوں میں خود جا کر حالات کا جائزہ لے رہی ہیں، جیل میں خواتین قیدیوں کے ساتھ افطار کے موقع پر مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے وہ قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھیں اور ان سے مسائل اور ضروریات دریافت کیں۔

انہوں نے جیل میں گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ سے قیدیوں کیلئے ملاقات کا باوقار طریقہ کار ہونا چاہیے۔ جیل میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں تاکہ قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ یہ حقیقت ہے کہ جب کوئی سیاست دان جیل میں ہوتا ہے تو اسی وقت اسے قیدیوں کی حالت زار کا ادراک ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل میں اصلاحات کا عزم باندھا۔ جیلوں میں اب بھی کئی بے گناہ اور معمولی جرمانہ ادا نہ کرنے کی پاداش میں اسیری کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام قابل ستائش ہے کہ انہوں نے مخیر حضرات کے اشتراک سے 15 کروڑ دیت ادائیگی کی اور صوبے بھر میں قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

بلاشبہ اس وقت صوبے بھر کی جیلوں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ مزید برآں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ہسپتالوں میں 24گھنٹے مفت ادویات مریضوں کو دستیاب ہیں،نئے ہسپتالوں کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔جوکہ قابل ستائش ہیں۔۔پنجاب حکومت نے زراعت کے شعبے کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ زرعی انقلابی ترقی کے لئے کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ جاری کرنے سمیت کاشتکاروں کو سولر پینل دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

نوجوان طبقہ کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے نو جوانوں کو اعلی تعلیم کے لیے وظائف دینے، طلبا کو آسان قسطوں پر بائک بھی کمیونیکیشن گیپ کوپورا کرنے مین اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔تمام اضلاع میں غریبوں کو ماڈل گھر بنا کر دینے، صوبے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کئی نئے شہروں میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ کم آمدن افراد کیلئے ہاو¿سنگ سکیمز لانے، 500 پی ایچ ڈی سکالرشپس کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہریوں کو ان کے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لئے موبائل ایپ اور کال سروس ”دستک“شروع کی جا رہی ہے۔

”دستک“ ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی10 سروسز میسر ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو انکی دہلیز پر دس سروسز دی جا رہی ہیں۔ شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔ مستقبل میں 100 سے زائد سروسز دستک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، 50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپلیکیشن کے ذریعے مطلوبہ سروس حاصل کر سکیں گے۔ پنجاب بھر میں ٰ600 روڈ کی تعمیر و مرمت،5 ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائی جائے گی۔

انہوں نے خواتین کیلئے انٹرنیشنل وویمن سیفٹی ایپ ”نیوراگین“ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کے جاب کو ٹہ کو 10فی صد سے بڑھاکر 15فی صد کرنے کا اعلان کیا۔ آن لائن بزنس کیلئے خواتین کو 50فی صد قرضے دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق اب بورڈ آف ریونیو بیٹوں کے حصہ کا تعین کرکے ورثا کو جائیداد منتقل کرے گا۔ بہن اور بیٹی کو پراپرٹی گفٹ کرنے پر انتقال فیس نہیں لی جائے گی۔ 3دن میں ورکنگ وویمن کیلئے میٹرنٹی لیو منظور کرنے کا قانون بنایاجائے گا۔

لڑکیوں کو پنک بائیک دیئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین سمیت کم عمر بچیوں کے تحفظ کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔ پنجاب میں کمسن بچیوں کی گھریلو ملازمت کے سدباب کیلئے مزید موثر قانون سازی کے لئے کام جاری ہے۔۔شہروں میں سیف سٹی بن رہے ہیں۔5سالوں میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہوگا۔ اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے جس طرح سرگرم نظر آرہی ہیں‘ امید کی جا سکتی ہے ۔کہ انکی یہ کاوشیں بار آور ثابت ہونگی اور صوبہ پنجاب تعمیر و ترقی کے لحاظ سے پورے ملک کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوگا۔اور پھر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی ایک اہم کارنامہ ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ اللہ تعالیٰ مریم نواز جیسی غریب نواز وزیر اعلیٰ کو صحت اور عمر دراز عطا فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں