مسلم کانفرنس بغیر گٹھ جوڑ کے الیکشن لڑے 20ہزار کی لیڈ سے الیکشن میں شکست ہو گی

44

ارجہ(نمائندہ سٹیٹ ویوز)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ساجد اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 سالوں سے اس استحصالی ٹولے کے خلاف کھڑے رہنے پر رنگلہ کے بہادر،دلیر اور عظیم مزاحمت کاروں کو آپ کا بھائی آپ کو سلام پیش کرتا ہے۔آپ جس استحصال کا شکار ہوئے جو ظلم اور ناانصافیاں اہلیان رنگلہ آپ کے ساتھ ہوئی ہیں آپ کا بھائی آج ان کا ازالہ کرنے آیا ہے۔


یہاں جو ظلم و قہر ڈھائے گئے اب وہ قصہ پارینہ ہیں۔میں آپ کا خادم بن کر آپ کے پاس آیا ہوں ہم نے مل کر یک جان ہو کر یہاں تبدیلی لانی ہے۔یونین کونسل رنگلہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے سکولوں کی بہتری کے لیے 20 لاکھ کا اعلان کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگلہ میں میں ایک بڑے استقبالیہ جلسہ عام سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے سابق امیدوار اسمبلی میجر لطیف خلیق،وائس چیئرمین ضلع باغ راجہ فہیم فاروق،راجہ وقار نذیر،راجہ پرویز اشرف،راجہ نواز،راجہ علی احمد،و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر سردار ساجد اقبال کو ہنس چوکی سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی میں رنگلہ لے جایا گیا۔ہنس چوکی،تریلی،کشمیری بازار میں بھرپور استقبال کیا گیا۔نوجوانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کندھوں پر اٹھا کر پنڈال لایا گیا تو پنڈال نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار ساجد اقبال نے کہا کہ اس وقت اس حلقہ میں دو قوتیں ہیں ایک ساجد اقبال اور دوسری مسلم کانفرنس اور دونوں کی کوئی پارٹی نہیں۔

مسلم کانفرنس کی کوئی پارٹی نہیں ہے۔ان کی رواداری مسلم لیگ ن اقتدار میں آرہی ہو تو ٹوپی پہن کے بن ٹھن کے ان کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پی ٹی آئی اقتدار میں آ رہی ہو تو پاؤں پکڑ کر عمران خان کے ساتھ فوٹو بنواتے ہیں۔اور پھر وہ فوٹو مارکیٹ میں بکتا ہے۔لوگوں خدا کا واسطہ اس بلیک میلنگ سے جان چھوڑاو یہ بلیک میلنگ کبھی مسلم لیگ ن،کبھی پی ٹی آئی تو کبھی پیپلزپارٹی کی ہوتی ہے۔مسلم کانفرنس کو چیلنج کرتا ہوں ریاستی اور سواداعظم کی باتیں کرتے ہو ایک بار اپنی طاقت پر الیکشن لڑ کر دکھاو دیگر جماعتوں سے گٹھ جوڑ کے بغیر الیکشن لڑ کر دکھاو 20 ہزار کی لیڈ سے الیکشن ہارو گے یہ میرا چیلنج ہے۔آج بھی میری ماؤں بہنوں کے سروں پر گھڑے اور میرے بزرگوں کے کندھوں پر بوجھ ہے۔یہاں پر لوگوں کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں اور یہ لوگوں کو کہتے ہیں کہ مری سے نیلابٹ چیئر لفٹ لگائیں گے۔آپ کے ہوائی اعلانات کے ساتھ آپ کی پارٹی بھی دفن ہو چکی ہے۔اب یہ قوم تہمارے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے کام کریں گے ہماری ماوں بہنوں کے سروں سے گھڑے اتریں گے ہمارے بچے اور بچیوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب آئے گی میرے بزرگوں کے کندھوں سے بوجھ اترے گا اس کے بعد ہماری سیاست شروع ہو گی۔وسائل تو وسائل ہیں رنگلہ والو اگر خون کی ضرورت پڑی تو خون کا ایک ایک قطرہ آپ کے لیے حاضر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں