مسلم کانفرنس دمام یونٹ، سردار محمد علی عباسی کو صدر، راجہ عبدالوحید سیکرٹری کو جنرل کے عہدے سونپ دیئے گئے

56

جبیل سعودی عربیہ (نمائندہ خصوصی ) آل جموں کشمیر کانفرس کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری بسلسلہ تنظیم سازی 2023 ٹو2026 کا انعقاد ایک مقامی ھوٹل میں کیا گیا ، سردارمحمد علی عباسی کو صدر، مقصود چغتائی کو سینئر نائب صدر، راجہ عبدالوحید کو جنرل سیکرٹری کے عہدے سونپ دیئے گئے.

تقریب کے مہمان خصوصی سردار الماس عباسی نے شرکت کی اور صدرات کے فرائض سردار شمشاد ایوب نے ادا کئے مسلم کانفرنس نے اپنی تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ تنظیم سازی کا عمل باہمی مشاورت سے طے کیا اس موقع پر سردار شمشاد ایوب نے سردار الماس عباسی کو جماعت میں شامل ھونے پر مبارک باد دیتے ہوۓ کہا کہ مسلم کانفرنس اپنے شاندار ماضی کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ میدان سیاست میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور نیےشامل ھونے والے ساتھیوں کا سیاسی مستقبل صرف مسلم کانفرنس کے نظریات کے وابستہ رہنے میں محفوظ ہے اور یہی کامیابی ہے ایم سی کی قیادت اور تاریخ دونوں بے مثال ہیں .

صدر تقریب اور مہمان خصوصی نے تنظیم سا زی کہ مشاورتی اجلاس میں تمام نو منتخب عہدداران کو مبارک دی اور بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی کروائی.اس موقع پر مسلم کانفرنس کے نو منتخب صدر سردار محمد علی نے مہمان خصوصی کو صواد اعظم جماعت میں شمولیت پہ خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا اورتمام جماعتی عمائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اک دفعہ پھر مجھ پہ اعتماد کیا جماعتی کنوینئر براے سعودی عریبیہ سردار عبد اللطیف عباسی ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوے کامیاب پروگرام پر سب کو مبارک دی اور نیک تمنناوں کا اظہار کیا

دمام یونٹ کے نو منتخب عہدداران جن میں صدر سردارمحمد علی عباسی، سینئر نائب صدر مقصود چغتائی، جنرل سیکرٹری راجہ عبدالوحید اور دیگر ر عہددارارن شامل ہیں کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوۓ لطیف عباسی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی اپنی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کے تنظیم سازی کے اس عمل میں قیادت ھم پر اعتماد کیا اور دعا کی الله ھم سب کو اس عمل میں کامیابی عطا فرماۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں