اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) دھیرکوٹ کے نواحی علاقے سیسر سے تعلق رکھنے والی طالبہ مصباح شفاعت عباسی نے بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کے لئے سکالرشپ حاصل کر لی۔سٹیٹ ویوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ سے بطور بلاگر منسلک مصباح شفاعت عباسی نے انٹرمیڈیٹ راولپنڈی بورڈ جبکہ ماسٹرز میرپور یونیورسٹی سے مکمل کرنے کے بعد ایم فل اسلامی یونیورسٹی سے کیا اور اب کھٹن محنت کرکے میرٹ پر منتخب ہونے کے بعد ایچ ای سی کے سکالرشپ پروگرام کے تحت وہ چین سے پی ایچ ڈی کا کورس جبکہ کینیڈا سے تھیسز کریں گی۔
ٹیم سٹیٹ ویوز۔ان کی فیملی۔ اساتذہ اور یونیورسٹی فیلوز نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے ہی نہیں بلکہ آزادکشمیر اور خصوصاً دھیرکوٹ اور سیسر کیلئے اعزاز کی بات ہے۔خواتین کی حوصلہ افزائی کیجائے اور انکا ساتھ دیا جائے تو وہ کسی بھی فیلڈ میں لوہا منوا سکتی ہیں جبکہ پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔دوسری جانب مصباح شفاعت عباسی کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم۔والدین اور قریبی رفقاء کی نہ صرف دعائیں حاصل رہیں بلکہ ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کے نتیجے میں آگے بڑھ پائی۔اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد اپنی فیلڈ میں دوسروں کی مدد اور نتیجہ خیز کردار ادا کرونگی