مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزاد جموں کشمیر کی سول بیوروکریسی اور پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے، چوہدری محمد رقیب کو سیکرٹری خوراک ، مدہت شہزاد کو سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر، ڈی آئی جی میرپور ریجن خالدمحمود چوہان کو سیکرٹری محکمہ سیاحت و آچار قدیمہ تعینات کر دیا گیا.
ڈاکٹر لیاقت سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ڈی آئی جی ریزور و رینجرز، ڈی آئی جی ریزرو و رینجرز یاسین قریشی کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن ، عرفان مسعود کشفی کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ، شہریار سکندر کو ڈی آئی جی پونچھ ریجن ،ظہیر احمد کو ڈی آئی جی ٹریفک و ٹلی کمیونیکیشن ، سجاد احمد کوڈیآئی جی میرپور ریجن تعینات کیا گیا ہے. اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے گئے.