مظفرآباد کی مختلف یونین کونسلز کے عہدیداران اور عمائدین کا اجلاس، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے جلد اگلے لائحہ عمل دینے کا اعلان

71

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآباد کی مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور دیگر کونسلرز کا اجلاس منعقد ہوا، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کو باختیار بنایا جائے.

چیرمین یونین کونسل چھتر مظفرآباد مرزا تیمور بیگ، چیئرمین یونین کونسل ڈنہ مظفرآباد عدنان عباسی، چیئرمین یونین کونسل کچیلی مظفرآباد محمد ناظم ، وائس چیئرمین یونین کونسل ڈنہ راجہ فیصل مطلوب، راجہ نائید ، راجہ مخدوم نے شرکت کی . بلدیاتی نمائندوں کی اس میٹنگ میں کھاوڑہ کی یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین ممیر لوکل کونسل نے شرکت کی، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا،

جلد ہی ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوامی ایکشن کمیٹی کی کا ل کی حمایت کا مکمل اعلان کیا جائے گا اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کی کال بھی دی جائے گی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق دی جائے ریاست کے مسائل بنیادی سہولتوں کا فقدان ان کا حل صرف اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی گراس روٹ لیول پر منتقلی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا،

حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرے قانون سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کی فراہم کیے جائیں ورنہ حکومت کے خلاف بلدیاتی نمائندے روڈوں پر ہوں اپنے مسائل کے حل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں