مظفرآباد: ہونہار نوجوان بلال شفیق نے شعبہ فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزا ز حاصل کر لیا.

167

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد شعبہ فزکس کے اسکالر بلال شفیق نے اٹامک ایسٹرو فزکس(Atomic Astrophysics) میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلال شفیق نے اپنی ڈگری پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق کی زیر نگرانی مکمل کی جبکہ تحقیقی کام قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ سے مکمل کیا۔

بلال شفیق نے اپنی تحقیق میں Theory اور Experiment دونوں جہتوں میں کام کیا جو کہ ایک اعزاز ہے جبکہ عموما کسی ایک جہت میں کام کیا جاتا ہے۔ وہ شعبہ فزکس،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد اور شعبہ فزکس، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کے لئے امریکہ سے $12000 (تقریبا 35 لاکھ روپے)کاانڈوومنٹ فنڈ لانے میں بھی کامیاب رہے جودونوں جامعات کے لئے بلاشبہ ایک اعزاز ہے۔

اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق کے دوران اُنہوں نے کئی مقالے بین الاقوامی سائنسی جریدوں میں شائع کئے جبکہ امریکہ میں منعقد ہونیوالی متعد د قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں مختلف مقالہ جات پیش کئے۔قائداعظم یونیورسٹی میں اپنے قیام کے دوران اُنہوں نے پندرہ ایم فل ریسرچ پراجیکٹس میں طلباء کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ بلال شفیق اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ International Research Collaboratorکے طور پر تحقیقی کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تحت Supercomputer اور High Performance Computing Clusters کو استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر Theoretical Calculationsکا کام سرانجام دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بلال شفیق 2012سے مختلف ممالک میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے آ رہے ہیں جبکہ امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونیوالیPhysicsکی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں پہلے پاکستانی کے طور پر شرکت کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں وہ طلباء کو امریکہ، کینیڈا، اور یورپ میں اسکالرشپ پروگرامز کے حوالہ سے مکمل رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں اور اس حوالے سے طلباء اُن سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں