سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔
Braking News Indian troops in their fresh act of state terrorism martyred three Kashmiri youth, today, in Kulgam district of Indian illegally occupied Jammu and Kashmir. pic.twitter.com/gMwq9OzJBp
— KashmirMedia Service (@kmskashmirnews) November 17, 2023
بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔کلگام اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کی جانب علاقے کا محاصرہ جاری ہے۔