ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت بیگم شاہدہ صغیر نے چوہدری علی شان سونی کی 6سال پرانی جھوٹی ایف آئی آر پر گرفتاری پر شدید ردعمل دے دیا

78

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)منتخب ممبر اسمبلی وسابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری علی شان سونی کی 6سال پرانی جھوٹی ایف آئی آر پر گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ریاست کے منتخب ممبر اسمبلی کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کشمیری قوم کی توہین ہے ۔پاکستان کے مقتدر حلقے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت بیگم شاہدہ صغیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ممبر اسمبلی وسابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوھدری علی شان سونی کو6سال پرانے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے اسلام آباد سرکار آزاد کشمیر کے عوام کوکیا پیغام دیا گیا۔

چار مرتبہ لگا تار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے والے شخص کو مری روڈ پر گاڑی روک کر تضحیک آمیز طریقےسےگرفتار کر کے سوشل میڈیا پر ہمارے منتخب ایم ایل اے کی پولیس کی طرف سے تشہیرکی گئی ہے جو نہایت قابل مزمت اقدام ہے ۔ایک ایک لمحے کی تصویریں جاری کی گئیں تاکہ آزاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں اور مہاجرین مقیم پاکستان اور انکی لیڈرشپ میں خوف پیدا کیا جاسکے۔

اگر اس واقعے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو کل ہر چوک چوراہے پر بدنام زمانہ پنجاب پولیس کے ذریعے ہمارے ریاستی قائدین اور باشندوں کو ذلیل اور بے عزت کیا جائے گا ایسے اقدامات ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے پاکستان کیساتھ تعلقات اور رشتے کو مزید کمزور کر سکتے ہیں ۔

ذمہ دار حلقے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں �چوھدری علی شان سونی کے وارنٹ 2017 میں جاری ہوئے اور اس مقدمے میں 6 سال بعد گرفتار کیا گیا جو نہایت افسوس ناک عمل ہے اور یہ کسی منظم منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واردات لگتی ہے 6سالہ پرانے واقعے میں ایک بار بھی آزاد کشمیر پولیس یا نامزد ملزم سے رابطہ تک نہیں کیا گیا .متعلقہ تھانے کی پولیس نے اس پرانی ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی پاکستان کے مقتدر حلقے اس واقعے کی فوری انکوائری کرائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں