اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)
منتخب ممبر اسمبلی وسابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری علی شان سونی کی 6سال پرانی جھوٹی ایف آئی آر پر گرفتاری قابل مذمت یے ریاست کے منتخب ممبر اسمبلی کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کشمیری قوم کی توہین ہے پاکستان کے مقتدر حلقے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے علی شان سونی کو فوری رہا کریں ورنہ ملگ گیر احتجاج کی کال دیں گے ان خیالات کا اظہار میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ قمرالزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ممبر اسمبلی وسابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوھدری علی شان سونی کو6سال پرانے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرکے اسلام آباد سرکار آزاد کشمیر کے عوام کوکیا پیغام دینا چاہتی ہے ؟؟؟
چار مرتبہ لگا تار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے والے شخص کو مری روڈ پر گاڑی روک کر تضحیک آمیز طریقےسےگرفتار کر کے سوشل میڈیا پر ہمارے منتخب ایم ایل اے کی پولیس کی طرف سے تشہیرکی جارہی ہے جو نہایت قابل مزمت اقدام ہے
ایک ایک لمحے کی تصویریں جاری کی جارہی ہیں تاکہ آزاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں اور مہاجرین مقیم پاکستان اور انکی لیڈرشپ میں خوف پیدا کیا جاسکے
اگر اس واقعے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو کل ہر چوک چوراہے پر بدنام زمانہ پنجاب پولیس کے ذریعے ہمارے ریاستی قائدین اور باشندوں کو ذلیل اور بے عزت کیا جائے گا آیسے اقدامات ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے پاکستان کیساتھ تعلقات اور رشتے کو مزید کمزور کر سکتے ہیں
ذمہ دار حلقے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں
چوھدری علی شان سونی کے وارنٹ 2017 میں جاری ہوئے اور اس مقدمے میں گرفتاراج کیا گیا جو نہایت افسوس ناک عمل ہے
اور یہ کسی منظم منصوبہ بندی کے تحت کی گئی واردات لگتی ہے 6سل پرانے واقعے میں ایک بار بھی ازاد کشمیر پولیس یا نامزد ملزم سے رابطہ تک نہیں کیا گیا
متعلقہ تھانے کی پولیس نے اس پرانی ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی ہے ہمارے منتخب ممبر اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر آزاد کشمیر کے لوگ احتجاج پر مجبور ہونگے