راولاکوٹ ( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے پونچھ کی لیگی تنظیم کا اجلاس ہوا، حلقہ چار سٹی صدر خواجہ عمران اشرف نے کہا کہ قائد پاکستان کا پاکستان واپسی پر تاریخی استقبال کیا جاۓ گا ، کارکنان مسلم لیگ ن راولاکوٹ کثیر تعداد میں 21 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کریں گے.
قائد پاکستان محمد نواز شریف نے قوم سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا، پاکستان کے اتحاد، مفاد اور ترقی کا نام نوازشریف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ہی وہ واحد قائد ہے جس پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے،21 اکتوبر کو پاکستانی عوام اور کشمیر ی اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔
اجلاس میں سابق صدارتی مشیر سردار اعجاز یوسف، صدر مسلم لیگ ن حلقہ سٹی راولاکوٹ خواجہ عمران اشرف،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار ذاکر شیر افضل،جنرل سیکرٹری حلقہ راولاکوٹ زبیر قادری،سینئر نائب صدر حلقہ راولاکوٹ حنیف اعوان شریک ہوئے
اجلاس میں کونسلر مونسپل کارپوریشن سردار نیر اشرف کونسلر سردار اظہر کریم کونسلر سردار وحید اشرف ممبران مجلس عاملہ سردار مسعود صدیق ، سردار وجیہ السلام،شعیب جمال دین سابق صدر یوتھ ونگ پونچھ راشد حنیف صدر یوتھ ونگ حلقہ راولاکوٹ مدثر نذیر،خالد بشیر خالدیونین کونسل سنگولا کے صدر نصیب اعوان جنرل سیکرٹری یونین کونسل سنگولا طارق جاویدصدر لیبر ونگ حلقہ راولاکوٹ آزاد قریشی صدر سوشل میڈیا حلقہ راولاکوٹ زاہد عارف سمیت ایم ایس ایف این،یوتھ ونگ کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے.