وزیراعظم آزاد کشمیر انوارلحق کی ناقص پالیسیوں کے خلاف عوام کی کثیر تعداد نے اہم سڑک ٹائر جلاکر بند کر دی

46

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)مہنگائی سے تنگ آکر لچھراٹ کی عوام سڑکوں پہ نکل آئی. وزیراعظم آزاد کشمیر انوارلحق کی ناقص پالیسیوں کے خلاف عوام کی کثیر تعداد نے نیلم ویلی روڈ دیولیاں ،آرلیاں اور نوسیری کے مقام سے ٹائر جلا کر بند کر دی .بجلی کی لوڈ شیڈنگ سرکاری آٹا کی عدم فراہمی اور جنگلات آرڈینس کے خلاف شدید نعرے بازی عوام اور سیاح کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے .

حصیل انتظامیہ پٹہکہ موقع پہ پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کر کے مرکزی شاہراہ کو اوپن کروایا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل میر افتخار نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوام کش پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ہو گیا اپنے ذاتی رقبہ سے بھی درخت کاٹنے پہ پابندی کہاں کا انصاف ہے کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آچکی ہے.

عوام کو کھانے کے آٹا نہیں مگر وزیراعظم کو پروا ہی نہیں بھمبر سے نکل کر ادہر بھی دیکھیں عوام کے مسائل حل کیے جائیں جنگلات کا کالا قانون واپس لیا جائے فوری طور پہ نوٹس لیکر مسلہ کو حل کیا جائے بجلی اور آٹے کا مسلہ حل نہ ہوا تو پہیہ جام کر دیں گے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ اور تحصیلدار حماد بشیر نائب تحصیلدار عنصر مغل موقع پہ پہنچ گئے مظاہرین سے طویل مذاکرات کے بعد سڑک بحال کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں