تحریر :جمیلہ خاتون
اس وقت ہم سب اپنی افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔کہ انہوں نے اپنے ازلی دشمن بھارت کا جواب دیتے ہوئے ایسی مثال قائم کی ۔جس کی داد ساری دنیا سے آئی ۔اور ہمارے دشمن کی جگ ہنسائی اور شکست ہوئی۔اس سب کے پیچھے پاکستان کی افواج اور ہمارے شہدا ،ہمارے غازیوں کی لازوال قربانیوں ہیں۔اور ہماری افواج نے اپنے سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں وہ کر کے دکھایا ۔جس کی داد ہر جگہ سے مل رہی ہے ۔ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں ۔افواج پاکستان اور پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ہم پاکستان ہیں۔اور پاکستان ہمارا ہے۔اور ہمیں وطن عزیز پاکستان سے اپنی جان سے بھی زیادہ پیار ہے۔
پاکستان کی کامیابی جس کے چرچے ساری دنیا میں ہیں۔اس کے پیچھے ان شہیدوں اور غازیوں کی قربانی کی لازوال جذبہ حریت شامل ہے۔اسی جذبہ کے باعث پاکستان کو ساری دُنِیا میں کامیابی حاصل ہوئی۔اور پاکستان کی فوج اور عوام دشمن کے سامنے سیسا پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہی ۔حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بھی ہماری افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی قربانی دی ۔اسی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ریلیاں نکالی گئی۔اور پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی ۔اسی سلسلے میں وزیر امور کشمیر نے پونچھ ڈویژن کا دورہ کیا۔اور افواج پاکستان کی اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔
انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق میں اپنا دورہ کررہا ہوں ۔اور میں فخر محسوس کررہا ہوں ۔کہ شہدا اور غازیوں کی سرزمین پر موجود ہوں ۔میاں محمد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی ملک بنایا۔اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ہم اپنی افواج سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں۔
باغ میں وزیر امور کشمیر جناب امیر مقام نے شہدا کے گھر حاضری دی ۔کوٹیڑی نجم خان کے مقام پر وزیرِ امورِ کشمیر انجنئیر امیرمقام شہید اسامہ عشرت کے والدِ محترم اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور شہید کے بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سابق وزیرِ حکومت راجہ مشتاق احمد منہاس،کمانڈر 6 اے کے بریگیڈ محمد مسعود خان و دیگر بھی موجود تھےاور ریلی میں شرکت کی ۔اور جلسہ عام سے وزیر امور کشمیر امیر مقام ،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس اور دیگر نے خطاب کیا ۔اور افواج اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا .
اس موقع پر وزیر امور کشمیر امیر مقام مشتاق منہاس صاحب سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے یہ میرے رہنماء ہیں 2002 جب پہلی بار اسمبلی ممبر بنا تب سے بھائیوں والا تعلق ہے ۔سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس جو ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے پرجوش ہوتے ہیں ۔اور ہر وقت اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا معروف نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کی ہمارا ہے ہمیشہ کی طرح آج بھی فضاؤں میں گونجنے لگا ۔اور ضلع باغ کے اندر ایک منظم انداز میں ہمارے قائد جناب راجہ مشتاق منہاس کی قیادت میں جس طرح سارے عوام ،تاجروں اور زندگی کے ہر شعبے کے افراد نے پاکستان کے ساتھ اور افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
یہی وہ جذبہ ہے ۔جس کو پوری دنیا مانتی ہے۔ہماری عوام اور ہمارے سیاسی زعما وطن عزیز پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں ۔اور افواج پاکستان ہمارے سروں کا تاج ہے۔اور اسی وجہ سے دنیا میں ہمارا نام روشن ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن باغ کی ضلعی تنظیم صدر راجہ عبد الحفیظ ،سیکرٹری جنرل پرویز چغتائی ،راجہ ایاز طاہر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی وممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان مسلم لیگ ن,سابق میئر باغ ملک آفتاب ،مسلم لیگ ن ضلع باغ کے مرکزی رہنماؤں ،شرقی وسطی اور غربی کے زغماؤں ،سثی کی تنظیم ،سوشل میڈیا ٹیم کے برادر راجہ ذولفقار اسحاق،راجہ عظمت منہاس،چوہدری محبوب،راجہ صلاح الدین منہاس ,راجہ فرید منہاس،ودیگر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔یہ سارے احباب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اور راجہ مشتاق منہاس سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں سارے متحد ہیں۔اور اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ والہانہ جذبہ رکھتے ہیں ۔