پاکستان آرمی زندہ باد

44

تحریر :جمیلہ خاتون
موجود وقت کی سب بڑی عالمی خبر پاکستان کے دفاع کے حوالے سے ہے۔اور اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور افواج پاکستان اور سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر،فصائیہ اور بحری افواج کے سپہ سالاروں اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔کہ انہوں نے جس بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔اور ہم جو نعرہ لگاتے ہیں ۔افواج پاکستان زندہ باد ،وہ نعرہ ساری دنیا میں گونج اٹھا ہے۔انسان بھوک اور افلاس تو برداشت کرسکتا ہےلیکن عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتا اور ہماری عزت ہمارا دفاع ہے جس کو ہماری افواج نے بلند کیا ہےاور ہم اس پر اپنی افواج کے مشکور ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح کی اور کامیابیاں بھی عطا فرمائے ۔آمین!اور اس موقع پر ہم میاں محمد نواز شریف بانی ایٹمی پاکستان اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس وقت دنیا کے دباؤ کو مسترد کیااور ہمیں ناقابل تسخیر بنایا ۔

اس موقع وزیر پاکستان میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزارت اطلاعات اور حکومت پاکستان بھی مبارک باد کی مستحق ہیں ۔کہ انہوں نے جس جذبہ سے اپنی افواج کو سپورٹ کیا۔انسان کی زندگی میں جو چیز سب سے اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔وہ عزت ہی ہے۔انسان کا لائف سٹائل جتنا پرکشش ہی کیوں نہ ہو اور دولت کے کتنے خزانے ہوں لیکن پھر بھی اس کی عزت ہی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔قوموں اور ملکوں کی زندگی میں عزت ہمیشہ اس کی دفاعی صلاحیت سے مربوط رہی ہے۔ہمارا ملک خدادا پاکستان میں مسائل بھی ہیں اور ہماری قوم ان مسائل کا مقابلہ کررہی ہےلیکن اس قوم کے حوصلے ہمیشہ بلند رہے ہیں ۔ان کے حوصلے بلند صرف اس وجہ سے ہیں کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ہماری نوجوان نسل جس نے اس سے قبل عملی طور پر اس کا مظاہرہ نہیں دیکھا تھا ۔حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران انہیں احساس ہو گیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے۔

پاکستان میں بسنے والے مسلمان ہوں ،میسیح ہوں یا سکھ یا ہندو سارے اپنے وطن عزیز پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔جن پر ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔یہ ہم سب کی کامیابی ہےاور بطور پاکستانی ہمارا کردار مثالی رہا ہےاور جس بھی شعبہ میں وہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ان کی نظر میں سب سے پہلے پاکستان ہےپاکستان میں مذہبی ہم آہنگی ہےاور اس پر ہماری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ہم تارکین وطن ،ممبران برطانوی پارلیمنٹ اورراجہ نجات حسین چیئرمین جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح بین الاقوامی لیول پر وہ پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں اور اس وقت دنیا حیران ہوگئی کہ اتنی جلدی دنیا کی تاریخ میں کسی نے اپنی برتری نہیں دکھائی جتنی پاکستان کی افواج نے حالیہ کشیدگی میں دکھائی پھر دوسری بات جو اہم اور سمجھنے کی ہے کہ آپ طاقتور ہوتے ہیں لیکن دنیا آپ کو تسلیم نہیں کرتی اور دنیا کا میڈیا اس پر بات نہیں کرتا ۔لیکن اس دفع اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ دنیا کے میڈیا نے ہماری بہادری کی تعریف کی اور یہ الفاظ بر مرحلہ کہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہےتو اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ پاکستان آرمی زندہ باد ۔

جب آپ کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو دشمن تو دشمن ہی ہوتے ہیں دوست بھی آپ سے دور بھاگتے ہیں .دنیا میں اگر اسلامی دنیا کو دیکھیں تو یہ بات عیاں ہے کہ اسلامی دنیا کو دفاع کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں لیکن اس وقت پاکستان کی فتح اور سربلندی سے ان کے بھی حوصلے بڑھیں ہیں اور ان کو یہ احساس ہوا ہیکہ اسلامی دنیا میں ہم اتنے بے بس نہیں ہیں۔ہمارا بھائی پاکستان موجود ہے جو اپنے سے کئی گنا بڑے ملک بھارت کو بھی سرنگوں کرتا ہےاور دنیا میں دفاع کے اعتبار سے ایک طاقت ہے۔جسے دنیا مانتی ہےاور اب دنیا پاکستان کو پیغام دیتی ہے کہ ہماری افواج کی تربیت کریں ۔جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔اللہ تعالیٰ اس ملک کا وقار ہمیشہ کیلئے بلند رکھیں ۔ہم ہوں یا نہ ہوں ہم اس ملک ملک پر قربان ہو جائیں لیکن یہ ملک سلامت رہے تا قیامت رہے۔پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں