پاکستان میں پانی کے بحران کا خدشہ سر اُٹھانے لگا

78

اسلام آباد (سید ذیشان گردیز ی سے )تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں یہ ذخیرہ 5 لاکھ 43 ہزار ایکڑ فٹ تک محدود ہو چکا ہے۔

اس وقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بھی 29 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی مکمل طور پر خشک ہوگیا ہے، جبکہ مرالہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے.

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ صرف 4 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، اور گزشتہ تین ماہ کے دوران دریائے جہلم اور چناب میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک نہ جا سکا،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 13 ہزار کیوسک ہے.

جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے.وزارت آبی وسائل نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں