پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

188

پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے دو وکٹوں کے نقصان کے 146 رنز بنا لیے ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود 68 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ بابر اعظم دے رہے ہیں۔قبل ازیں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں