پی ٹی آئی صدر عبدالقیوم نیازی کے خلاف بغاوت، عدم اعتماد کرنے والوں نے عمر ایوب کو خط لکھ دیا

39

اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز ) تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی صدر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بغاوت، پی ٹی آئی آزادکشمیر کی گورننگ باڈی کے اراکین، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پارلیمانی پارٹی اور ممبر کشمیر کونسل کی طرف سے سیکرٹری جنرل عمر ایوب و دیگر مرکزی قیادت کو لکھا گیا دستخط شدہ خط منظر عام پر آ گیا۔ خط میں تمام اراکین نے صدر قیوم نیازی اور انکی طرف سے بنائی گئی غیر آئینی تنظیم و مرکزی باڈی پر عدم اعتماد کر دیا۔

عدم اعتماد کرنے والوں کا عمر ایوب کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ آئین کے مغائر نوٹیفکیشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن و پارٹی رجسٹریشن کیس میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔ عمران خان صاحب جیل میں ہیں انکی غیر موجودگی یا عدم منظوری اور بناء مشاورت کے بنائی گئی تنظیم نے آزداکشمیر میں پی ٹی آئی کے اتحاد کو مزید بحران میں مبتلا کر دیا۔

قیوم نیازی نے اپنی پرانی پارٹی مسلم کانفرنس کے کارکنان کو اہم عہدے دلوا کر اپنا ایک دھڑا بنانے کی کوشش کی ہے۔ خط میں چئیرمین عمران خان کے ساتھ اس مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑے رہنے کا عزم کا اظہار کیا۔ عمران خان نظریے و سوچ کیساتھ غداری کرنے والے منحرف اراکین اور قیوم نیازی کے گٹھ جوڑ بھی بے نقاب کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں