ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سکریپ کا کاروبار کرنے والوں کی رجسٹریشن کے لیے سر گرم

55

باغ(سٹیٹ ویوز) ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے کہا ہے کہ کارپوریشن کی حدور میں سکریپ کا کاروبار کرنے والوں کی رجسٹریشن ایک ہفتے میں مکمل کی جائے گی. کسی بھی مشکوک شے کی خریداری سے پہلے سکریپ ڈیلر کارپوریشن اور پولیس کے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں گے. ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے سکریپ کے مراکز کو سیل کر دیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکریپ ڈیلرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن امتیاز چغتائی, مجسٹریٹ سرفراز بیگ اور ٹیکس آفیس جواد شاہ بھی موجود تھے. انھوں نے سکریپ ڈیلرز سے کہا کہ وہ اپنے مکمل کوائف کارپوریشن کے پاس جمع کروا کر رجسٹرڈ ہوں گے جس کے ریکارڈ کی پولیس سے پڑتال کروائی جائے گی. آئندہ سکریپ سے متعلق ایسا سامان جو سیوریج کے ڈھکن یا جنگلوں کے سکریپ کی صورت ہو گا کارپوریشن اور پولیس کے نوٹس میں لایا جائے گا. سکریپ ڈیلرز نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کارپوریشن اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے. کارپوریشن کی طرف سے ڈیلرز کو فوری رابطے کے لیے مخصوص فون نمبرز بھی جاری کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں