کوٹلی :منشیات کے بدنام زمانہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

136

کوٹلی (سٹیٹ ویوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید خان نے منشیات کے ایک اور بدنام زمانہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ہفتہ کے روز ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی معزز عدالت نے سرکار بنام مطلوب منشیات کے مقدمے میں مجرم مطلوب ولد خان محمد ساکن دھناں گھیاڑی ،تحصیل کھوئی رٹہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہونا ثابت ہونے پر اسے 14 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔ مجرم ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی میں رکھا جائے گا۔ مجرم کی طرف سے خواجہ حق نواز بٹ جبکہ سرکار کی طرف سے شہزاد مسعود چوہدری ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں