کھوئی رٹہ :ٹیکسزز اور مہنگائی کے خلاف مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی کال پر خواتین اور بچوں کا بھر پور احتجاج

31

کھوئی رٹہ(اظہر ملک سے)کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بجلی بلات میں لگائے گئے ٹیکسزز اور مہنگائی کے خلاف مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی کال پر خواتین اور بچوں کا بھر پور احتجاج. سینکڑوں خواتین اور بچوں نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی.

آزاد کشمیر بھر کی طرح مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر تحصیل کھوئی ر ٹہ میں بھی خواتین اور بچوں نے میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا .احتجاجی مظاہرے کی قیادت ہومن رائٹس تحصیل کھوئی ر ٹہ کی صدر میڈم نسرین جاوید کر رہی تھی.

مظاہرہ لاری اڈہ سے شروع ہو کر میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی بچے اور خواتین شامل تھی احتجاحی ریلی سے خطاب کرتے میڈم نسرین جاوید،میڈم نازیہ، میڈم سفینہ،ڈاختر نادیہ غازی،نرگس غازی و دیگر نے کہا کہ 1962 کے معاہدے کے مطابق ہم کو حق دیا جائے جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں .

انہوں نے کہا کہ پم ایکشن کمیٹی کے ممبران کی بلا جواز ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتی ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے مطالبات پورے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں