گرمیوں کا لاجواب تحفہ ،کچی کیری کا شربت اس بار گرمیوں‌میں ضرور آزمائیں

77

گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور اضافی وزن سے نجات پانے کے لیے لوگ مختلف طریقے آزماتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق ایک سادہ گھریلو نسخہ نہایت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، اور وہ ہے کچی کیری سے تیار کیا جانے والا شربت۔

یہ مشروب نہ صرف جسمانی گرمی کم کرتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ کچی کیری کا شربت معدے کے مسائل سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گرمیوں میں بدہضمی، قبض، متلی اور سینے کی جلن جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں، جن سے بچنے کے لیے کچی کیری نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

کیری کا شربت بنانے کےلیے کچی کیری کے ٹکڑوں کو پانی میں اُبالا جائے، پھر اس میں زیرہ پاؤڈر، سونف پاؤڈر، پودینے کے پتے اور ہرا دھنیا شامل کیا جائے۔ ذائقے کے لیے اگر چاہیں تو تھوڑی مقدار میں گڑ بھی شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بغیر گڑ استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

اس شربت کو دن میں دو مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ گرم پانی میں تیار کیا جاتا ہے، اس لیے گلے پر اس کے منفی اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے بلکہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔کچی کیری کا یہ سادہ سا شربت گرمی کے موسم میں ایک قدرتی، مفید اور آسان حل کے طور پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں