ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بالآخر اپنا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان پہلی باراگست 2019 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ثالث فریق براؤزرکوکیزکو بدلنا تھا۔صارفین گزشتہ چاربرس سے اس فیچر کے لیے منتظر تھے جبکہ اس دوران کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی کوئی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی گئی۔
حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کی جانب سے کروم 115 کی لانچ میں متوقع فیچرز کے متعلق تفصیلات کا بتایا گیا ہے۔ڈیویلپرریلیشن انجینئر ایڈریانا جارا کے مطابق 18 جولائی کو لانچ کیے جانے والے کروم 115،پرائیویسی سینڈباکس کی لانچ کی شروعات ثالث فریق کوکیزاوردیگرمکینزم کو مرحلہ وارختم کرتے ہوئے کرے گا۔یہ مکینیزم صارف کے براؤزنگ رجحان اور دلچسپی کے مواد کے متعلق پتہ لگاتے ہیں۔ کروم میں اس کے بجائے ٹاپکس اے پی آئی استعمال کیا جائے گا۔
ٹاپکس اے پی آئی کے سبب کروم مشتہرین جیسے ثالث فریق کو صارفین کی معلومات فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے ساتھ کچھ پرائیویسی کا خیال بھی رکھتا ہے۔ایڈریانا جارا نے تحریرمیں لکھا کہ ٹاپکس ایڈ ٹیک پلیٹ فارم کوموافق اشتہارکے انتخاب کے لیے مدد دینے کا ایک اشارہ ہوتا ہے۔تھرڈ پارٹی کوکیز کے برعکس ٹاپکس متعلقہ معلومات صارف کی اضافی معلومات منکشف کیے بغیر شیئر کی جاتی ہے۔