اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدروسابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو معاشی طور پرمستحکم بنانے کے لیے پوٹینشل موجود ہے. صرف اسکو درست طور پر استعمال کیا جانا ہے .ماہی پروری اور زعفران کی پیداوار سے ہی آزاد کشمیر ایک خود کفالت ریاست بن سکتی ہے.
ہم نے اپنے دور حکومت میں ان دونوں منصوبوں پر کام شروع کروا دیا تھا انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر اقتدار میں ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے تاریخی میگا پراجیکٹس اور اقدامات کئے، انھوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے لوگ دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا قیام لوگوں کیلئے امید کی کرن ہے ہماری حکومت اپنا ٹائم پورا کرتی تو آج تحریک آزادی کا بیس کیمپ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو چکا تھا.
آج لوگوں کو بجلی بلات ادائیگی اور آٹا حصول کیلئے ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں،سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اقتدار میں آکر بنیادی مسائل حل کریگی اور انشاء اللہ آزادکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انھوں نے کہا کہ 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا لیکن موجودہ حکمران عوامی نمائندوں کو اختیار اور فنڈز دینے سے انکاری ہیں.
آزادکشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن اس کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ریاستی عوام کو کب تک لولی پاپ دیا جائیگا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا جو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے آزاد کشمیر کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے پوٹینشل موجود ہے صرف اسکو درست طور پر استعمال کیا جانا ہے.
ماہی پروری اور زعفران کی پیداوار سے ہی آزاد کشمیر ایک خود کفالت ریاست بن سکتی ہے ہم نے اپنے دور حکومت میں ان دونوں منصوبوں پر کام شروع کروا دیا تھا انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر اقتدار میں ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے تاریخی میگا پراجیکٹس اور اقدامات کئے