مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) میڈیکل کالج مظفرآباد کا علامتی قلم چھوڑ احتجاج جاری .آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن APCA میڈیکل کالج مظفرآباد یونٹ کا علامتی قلم چھوڑ احتجاج کا پہلا روز۔چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے روزانہ دو گھنٹے کی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ،مسائل حل نا ہونے کی صورت میں 20 اکتوبر سے مکمل ہڑتال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ملازمین کا کہنا ہےکہ ان کے بچےے بھوک سے مر رہے ہیں. ان کے بچوں کوسکولوں سے نکال دیا گیا ہے لیکن وہ انتظامیہ اور بیوروکریسی کے بچوں کے مستقبل کی خاطر اور میڈیکل کالج اور ریاست آزاد کشمیر کی ساکھ کو بحال رکھنے کی خاطر چپ سادھ کر کام کر رہے تھے مگراب انکا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیاہے.گھروں میںفاقوں کی نوبت آگئی ہے .

ملازمیںکا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر تمام مقتدر اداروں سے گذارش کرتے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہیں، مراعات اور ریگولر آئز یشن کا عمل یقینی نہیں بنایا جائے.
ان کے حقوق کو کب سے پامال کیا رہا ہے. لہذا اب ملازمین اپنے حقوق کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہر متعلقہ پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیںگے .
یہ بھی پڑھیں
https://stateviews.pk/2023/494396/
https://stateviews.pk/2023/494406/
https://stateviews.pk/2023/494346/