ہمارے لوگوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح بلند ہیں،چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور صدر الپائن ایسوسی ایشن پاکستان کا پہاڑوں کے عالمی دن پر اظہار خیال

106

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے ٹورازم کے فروغ کےلیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا کسی بھی ملک کی خوبصورتی کےلیے جنگلات پہاڑ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں. پاکستان کا 61 فیصد پہاڑوں پر مشتمل ہے. مسائل و مشکلات کے باوجود ہمارے لوگوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح بلند ہیں ہمارے ملک میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل دیے ہیں.

پہاڑ جنگلات ذرخیز زمین، دریا آبشاریں دنیا کی ہر نعمت موجود ہے. موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں مشکلات آرہی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے صدر الپائن ایسی ایشن پاکستان ابوظفر مینیجنگ ڈاہریکٹر رانا آفتاب صدر الپاہن ایسوسی ایشن ازاد کشمیر نثار احمد شاہق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا رانا مشہود احمد نے کہا کہ ٹورازم ہمارے ملک میں تب ہوگا.

جب ہمارے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ہوگا حالات ساز گار ہوں گے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی جب ملک میں استحکام ہوگا تو یہاں روزگار بھی ہو گا بزنس بھی ہوگا ملک ترقی بھی کرے گا ہمیں فلسطین لبنان شام ہو دیکھنا ہوگا وہاں کس قسم کے حالات ہیں ہمارے پاکستانی شام میں پھنس گے تھے حکومت پاکستان نے بہت کوشش کرکے شام سے اپنے لوگوں کو نکالا ہے اور پاکستان پہنچایا ہے ان ممالک کی سرحدیں محفوظ نہیں ہیں.

ہمارے ملک میں بھی ایک منفی مہم چلائی جارہی ہے ہمیں منفی سرگرمیوں کے بجاے مثبت اور تعمیری قدم اٹھانا چاہیے اپنے ملک کی مضبوطی کےلیے کام کریں اپنے دفاعی اداروں اور اپنی فوج کو مضبوط کریں ملکی سلامتی کےلیے قومی یکجہتی کی فضاء پیدا کرنا ہوگا آج بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھا رہی ہے اور انہیں احساس ہے کہ بنگہ دیش کی علیحدگی درست قدم نہیں تھا انہوں نے کیا کہ ٹورازم تب بہتر ہوگا جب یہاں معاشی سیاسی استحکام سے گا ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی.

انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکی ترقی کےلیے کام کررہی ہے ٹورازم پر کام کیا جاے تو اگلے چند سالوں میں بیس بلین سے زیادہ ترقی کرسکتے ہیں ہمیں منفی خبروں کو پھیلانے سے گریز کرنا ہوگا قومی ترقی کےلیے کام کرنا ہوگا اتحاد و یکجہتی کی فضاء پیدا کرنا ہے ایک قوم کی طرح متحد ہوکر پاکستان کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانا ہے زندہ قومیں اپنا ماضی نہیں بھولتی پاکستان کو کسی کا تجربہ گاہ نہیں بننے دینا ہمیں ٹورازم کے فروغ کےلیے کام کرنا ہے.

ہمیں پاکستان کو قاہد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے بہترین کانفرنس منعقد کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں مینیجنگ ڈاہریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آفتاب رانا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پانی و جنگلات کے ذخیرے پہاڑوں میں ہیں پہاڑ صر ف مٹی کا تودہ نہیں ہیں ان پہاڑوں میں بے شمار اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں انسانی عوامل کی وجہ سے بہت ساری تبدیلیاں پہاڑوں میں آرہی ہیں موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے ہی عوامل کی وجہ سے ہیں ٹورازم کی ترقی جس انداز سے ہورہی ہے اس میں پہاڑ بنیادی کردار ہیں بنیادی طور پر پاکستان ایک پہاڑی ملک ہے.

ہم اپنے سیاحت کے شعبے کو کس طرح پاہیدار بناسکتے ہیں اس پہلو پر غوروفکر کی ضرورت ہے پاہیدار ترقی کےلیے سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہےالپاہن ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ابوظفر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پہاڑوں کی وجہ سے پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ہم سپورٹس اور ٹورازم میں کام کرکے تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں پہاڑوں کی حفاظت سے ہی پاکستان کی خوبصورتی برقرار رکھی جاسکتی ہے.

الپاہن ایسوسی ایشن ازاد کشمیر کے صدر نثار احمد شاہق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ازاد کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں مطالبات کی آڑ میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور شر انگیز باتیں کرنا ناقابل قبول ہے یہ پاکستان مخالف قوتوں کا ایجنڈا ہے جسے متحد ہوکر ناکام بنانے کی ضرورت ہے کشمیر کا خطہ پہاڑوں جنگلات دریاؤں کی سرزمین ہے پہاڑوں اور جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پہاڑوں اور جنگلات کو کاٹنے کی روش ترک کی جاے پہاڑوں کی حفاظت کی جاے آزاد کشمیر میں سپورٹس اور ٹورازم کے ذریعے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں