مظفرآباد(سٹی رپورٹر) ینگ جرنلسٹ فورم کے صدر و جنرل سیکرٹری کی سیکرٹری اطلاعات تہذیب النساء سے ملاقات ۔ صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کرنے سمیت وزیراعظم آزادکشمیر کو دی جانی والی درخواست جس میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے قوانین پر عمل نا کروانے ، سمیت صحافیوں کو کون کونسے سے ادارے تنخواہ دے رہے کے ثبوتوں بارے تبادلہ خیال کیا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے صدر ینگ جرنلسٹ سردار نعیم چغتائی کو یقین دہانی کروائی کے وہ اس درخواست کے تمام مندرجات کے حوالہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں وائے جے ایف کی جانب سے مانگی گئی لسٹیں فراہم کریں گی۔
صدر وائے جے ایف نے سیکرٹری اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے آزادکشمیر سے جاری ہونے والے اخبارات کی اے بی سی سر ٹیفکیشن اور اخبارات کی سرکولیشن کی لسٹیں مہیا کرنے سمیت پچھلے تین سال کے دوران دیئے گئے اشتہارات کی لسٹ بھی دی جائیں انہوں نے کہا ینگ جرنلسٹ فورم گزشتہ کئی سالوں سے ریاست میں صحافیوں اور صحافت کے حقوق کے لیے کوشاں ہے ۔
ریاست میں مزدور کی کم از کم سے اجرت 32ہزار روپے کی حد تک پہنچ چکی ہے مگر بدقسمتی سے قلم قبیلے کی اجرت کا تعین نہیں ہو سکا ۔ جس کے باعث پڑھے لکھے لوگ اس پیشے میں نہیں آتے جس کی وجہ سے پیشہ زوال کا شکار ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ بنیادی مسائل ہیں جن کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کو روکا نہیں جا سکتا ۔