یورپی ادارےنےموسمیاتی تبدیلیوں کےباعث جولائی 2023 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا

51

جولائی 2023 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ویسے تو ماہرین جولائی میں ہی اسے انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے رہے تھے مگر اب اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس) کے مطابق جولائی میں فضا اور سمندری درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔

یورپی ادارے نے 8 اگست کو ایک بیان میں بتایا کہ جولائی میں عالمی سطح پر اوسط فضائی درجہ حرارت انسانی تاریخ کے کسی بھی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔آخر کتنا درجہ حرارت انسانوں کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے؟
درحقیقت جولائی کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق سمندروں کی سطح کے اوسط درجہ حرارت میں بھی جولائی میں اضافہ ہوا اور اس مہینے کے دوران سمندری سطح کا اوسط درجہ حرارت گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ریکارڈ ہونے والے اوسط درجہ حرارت سے 0.51 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
یورپی ادارے نے سیٹلائیٹس، بحری جہازوں، طیاروں اور دنیا بھر کے موسمیاتی مراکز کے ڈیٹا کو اکٹھا کرکے جولائی کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں